Header Ads

 


ایک مسلمان اداکار سے شادی

 

ایک مسلمان اداکار سے شادی
ایک مسلمان اداکار سے شادی


ایک مسلمان اداکار سے شادی؛ شتروگھن

سنہا بیٹی سوناکشی کے سسرال پہنچ گئے۔

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور ترین ہیرو شتروگھن سنہا کی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا کی اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال کے ساتھ 23 جون کو شادی ہونے کا امکان ہے۔وہ گھر پہنچ گئیں۔


اداکارہ سوناکشی سنہا کی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں ان کے والد شتروگھن سنہا، والدہ اور خاندان کے دیگر افراد اپنے سسرال کے ساتھ گروپ فوٹو میں موجود ہیں۔


تصویر میں سوناکشی کے دولہا ہونے والے ظہیر اقبال، ان کے والد اقبال رتناسی اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود ہیں۔ وائرل تصویر میں دونوں خاندان بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی سے قبل دونوں خاندانوں کے درمیان شادی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے یہ پہلی ملاقات ہے۔


یہ نئی تصاویر فیشن ڈیزائنر مرزیہ طیبی بھوبے نے بھی اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی ہیں۔


ایک اور تصویر میں شتروگھن سنہا اپنے داماد ظہیر اقبال اور کچھ قریبی دوستوں کے ساتھ موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 7 سال سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں اور 23 جون کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کا دعوت نامہ بھی لیک ہو گیا ہے۔


شادی کے دعوت نامے کو میگزین کے سرورق کی طرح ڈیزائن کیا گیا تھا اور اس میں سوناکشی اور ظہیر اقبال کی چھٹیاں مناتے ہوئے خوبصورت تصویریں تھیں۔


یاد رہے کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال نے 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔


No comments

Powered by Blogger.